ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی مشرق وسطی ہی نہیں دنیا بھر کے ملکوں کے لیے امدادی کوششوں کی ایک تاریخ ہے۔ مگر جس طرح تھوڑے وقت میں 'ساہیم' کے پلیٹ فارم سے فلسطینی کی مدد کی گئی ہے یہ منفرد ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساہیم کا پلیٹ فارم سعدی امدادے ادارے ' شاہ سلمان ریلیف ' کے زیر اہتمام منظم کیا گیا ہے یہ فلسطینیوں کی جاری بحران کے دنوں میں حیات بخش کوشش ہے تاکہ انسانی چیلنج کے اس موقع پر فلسطینیوں کو زیادہ سے زیادہ امداد پہنچائی جا سکے،اس کے تحت آن لائن عطیات کا سلسلہ شروع کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی گئی ہے تاکہ عطیات محفوظ انداز میں تیز تر اور بروقت طریقوں سے غزہ کے متاثرین تک پہنچ سکیں،اب تک ایک اندازے کے مطابق 22.1ملین افراد نیعطیات جمع کرائے ہیں۔ ان عطیات کی رقم 593ملین سعودی ریال ہے جو 158ملین ڈالر کے برابر ہے۔