ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی اپوزیشن رہنما الیگزی ناولنی سائبیریا کی جیل میں قید ہیں۔ ترجمانی ناولنی کے مطابق الیگزی ناولنی کے ساتھ کئی ہفتوں سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ ناولنی سائبیریا کی پولروولف جیل میں خیریت سے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق الیگزی سے ان کے وکلاء کا آخری بار رابطہ 6 دسمبر کو ہوا تھا۔ رابطہ نہ ہونے پر ناولنی کی خیریت کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے تھے۔ الیگزی پر امریکہ کے ساتھ ملکر روس میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام ہے۔