راولپنڈی (آئی ا ین پی ) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پی ڈی ایم کیخلاف عوام میں جاوں گا، تمام مدمقابل میرے لیے قابل احترام ہیں ۔ راولپنڈی میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور شیخ راشد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ، بعدازاں شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حلقہ 56میں میرے اور راشد شفیق کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں، میں پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ 17بار وزیر رہا ہوں، کرپشن کا کوئی چارج نہیں لگا، میں ایک ماہ کیلئے الیکشن مہم چلاوں گا، 6فروری کو صرف ایک جلسہ کروں گا، اس الیکشن میں جو مقابل ہیں وہ سارے قابل احترام ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے مقابل 44امیدوار ہیں، زندگی میں 6سے 7تو دیکھے تھے 44نہیں دیکھے، اللہ کو منظور ہوا تو حلقہ 56 بھی جیتیں گے اور 57بھی ، سب ہمارے عزیز ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑرہا ہوں، یکم سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میں 3پروجیکٹ تیار کروں گا، نالہ لئی،ماں بچہ ہسپتال اور ڈھوک دلال کالج مکمل کراں گا، میں نے 60تعلیمی ادارے تعمیر کرائے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے بدمعاشیاں اور قبضہ مافیا کو ختم کیا ہے، 56اور57دو حلقوں میں الیکشن لڑنے جارہے ہیں، ہم نہ بکنے والے ہیں نہ بکنے والے ہیں، میں نسلی اوراصلی ہوں ،غدار نہیں ہوں، راولپنڈی کی ترقی کیلئے جان دے دوں گا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ رشید ہمارے پی ٹی آئی سے تعلقات اچھے ہیں،وہ ہمیں ووٹ ڈالے گی۔