اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین کمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) ڈاکٹر کبیر احمد سِدھوکی کمپیٹیشن پر عالمی فورم میں شرکت، اس فورم کا انعقاد اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) کی جانب سے پیرس میں کیا گیا۔ اس فورم میں دْنیا بھر سے 110سے زائد ممالک کے کمپیٹیشن اتھارٹیز کے سربراہان نے شرکت کی۔چئیرمین ڈاکٹر سِدھو نے کارٹل کیسز میں اقتصادی شواہد کا استعمال، تا کہ کمپیٹیشن اتھارٹی مئوثر طریقے سے معاشی ثبوت عدالتوں اور دیگر لوگوں کے سامنے رکھ سکیں، کے عنوان پر منعقدہ بریک آئوٹ سیشن میں بطور ناظم (موڈریٹر) کردار ادا کیا۔ سیشن کے دیگر مقرنین میں کرسٹینا کاموچو،ہیڈ آف کیبنٹ اور ہیڈ آف انٹرنیشنل ریلیشنزپرتگالی کمپیٹیشن اتھارٹی اور جان ڈیویس ممبر انگلینڈ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبیونل شامل تھے۔اپنے ریمارکس میں چئیرمین سِدھو نے ثبوت اکٹھا کرنے کے روایتی طریقوں کے بجائے جدید بنیادوں پرسی سی پی میں لائی گئی حالیہ تبدیلیوں کو اجاگر کیا۔ کمیشن نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیٹاانالئسز سے فائد ہ اٹھانے کے لئے ایک نیا مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے یہ کہا کہ اس یونٹ کا مقصد مارکیٹ کے اعداوشمار کامئوثر طریقے سے جائزہ لینا، گٹھ جوڑ کی نشاندہی کرنا اور کمیشن کے نفاذ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے ارتکاز اور انتہائی عمودی انضمام کے پیش ِنظرڈیٹا اکٹھے کرنے اور تجزیہ کرنے کے لئے ایک مخصوص شعبے کا قیام ناگزیر ہو گیا تھااور اب اس کی تشکیل سے کارٹل شواہد جمع کرنے میں درپیش رکاوٹوں سے مئوثر طریقوں سے نِبٹا جا سکے گا۔
چیئرمین سی سی پی کی پیرس میں کمپیٹیشن پر عالمی فورم میں شرکت
Dec 26, 2023