اسلام آباد (نیٹ نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں۔ سب کا تحفظ کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ کراچی میں ٹرینٹی چرچ آمد کے موقع پر طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یومِ ولادت پر پوری دنیا کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔ ظلم و جبر کے خلاف ہم ایک ہیں۔ فلسطین میں مسیحی و مسلمان نشانہ ہیں۔ فلسطین میں مسلمانوں کیلئے چرچ کے دروازے کھلتے ہیں۔ 15 سے 20 جنوری کے درمیان بین المذہب کانفرنس ہو گی۔ اس موقع پر بشپ فریڈرک کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر طاہر اشرفی کی آمد پر ان کے مشکور ہیں۔ ہم تمام مذاہب اور فرقوں کا احترام کرتے ہیں۔