سینٹ اجلاس آج ساڑھے 10 بجے ہو گا‘ 12 نکاتی ایجنڈا جاری

Dec 26, 2023

اسلام آباد (نیٹ نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینٹ اجلاس آج ساڑھے 10 بجے ہوگا جس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں موشن پکچرز ترمیمی بل اور ڈیپازٹ پروٹیکشن کوآپریشن ترمیمی بل متعارف کرائے جائیں گے۔اس کے علاوہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ اورسیز پاکستانی پارٹیز بل بھی متعارف کرائے جائیں گے۔مزید برآں ایوان میں چکن گونیا وائرس سے نمٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر بھی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔

مزیدخبریں