چوہدری تنویر اور بیرسٹر دانیال کی شیخ رشید سے ملاقات کی تردید 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر خان اور بیرسٹر دانیال چوہدری نے شیخ رشید سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگی تھے ہیں اور رہیں گے،اس ویڈیو اور فیک نیوز سے ہماری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنیوالے کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے عدالت جائینگے اور ہتک عزت کا کیس دائر کرینگے،گزشتہ روز ایک بیان میں چوہدری تنویر  خان نے کہا کہ سابقہ دور میں جیلیں کاٹیں، سزائیں بھگتیں لیکن کبھی مسلم لیگ نون کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے مسلم لیگ نون کے ساتھ کھڑے ہیں میرے صاحبزادے بیرسٹر دانیال چوہدری اور اسامہ چوہدری بھی مسلم لیگ نون کے امیدوار ہیں گزشتہ الیکشن  میں دانیال چوہدری نے 93000 سے اوپر ووٹ لے کر شیخ رشید کو تقریبا ہرا دیا تھا لیکن وہ آرٹی ایس دھاندلی کے ذریعے جیت گئے مشرف دور میں بھی ہم پر مقدمات بنائے گئے پی ٹی آئی نے بھی کئی کیس بنائے اور ہمیں جیلوں میں ڈالا لیکن ہم کبھی مسلم لیگ نون کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبر چلانے والے پر مقدمات کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...