اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) نے عام انتخابات 2024 کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔بی اے پی نے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جبکہ بلوچستان اور پنجاب اسمبلی کی 31 نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی، سینیٹر کہدہ بابر پی بی 24، زبیدہ جلال پی بی 27 کیچ سے امیدوار ہوں گی جبکہ ضیا اللہ لانگو پی بی 36 قلات، نصیراللہ بازئی پی بی 38 کوئٹہ اور سینیٹر منظور کاکڑ پی بی 39 کوئٹہ سے امیدوار ہوں گے۔روبینہ عرفان این اے 263 کوئٹہ اور خالد مگسی این اے 254 جھل مگسی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ اعجاز سنجرانی این اے 260 چاغی سے امیدوار ہوں گے۔جہانزیب خان این اے 125 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 173 لاہور سے بی اے پی کے امیدوار ہوں گے۔