اسلام آباد +لاہور (نمائندہ خصوصی+آئی این پی)پن بجلی سے پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزارمیگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی دستیابی 9 ہزارمیگا واٹ ہے، ،دریاؤں میں پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداورا کم ہوگئی،مہنگے درآمدی پاور پلانٹس کو حکومت خود نہیں چلا رہی۔اس وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ سردی میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جانے سے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گیس کی شدید قلت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کاشارٹ فال بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے، لاہور سمیت صوبے بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس پریشر اتنا کم ہے گھروں میں چولہے بھی نہیں جل پا رہے اور گیس کے پریشر کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، گیس نہ ہونے سے صارفین بازار سے کھانا لانے پرمجبور ہیں جبکہ کمرشل صارفین ایل پی جی استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔