پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول ریگنگ ہو رہی ہے: بابراعوان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول ریگنگ ہو رہی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا ،بانی پی ٹی آئی چیئرمین تھے اور رہیں گے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر رہے ہیں، سپریم کورٹ میں بھی توہین عدالت کا کیس دائر کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں جو بھی رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ ہو گا۔بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے ساتھ پری پول ریگنگ ہو رہی ہے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی تک چھینے گئے۔

ای پیپر دی نیشن