تیسری حج و عمرہ کانفرنس 2024، تیاریاں مکمل

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس و نمائش میں مختلف ممالک سے حج وعمرہ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکت کریں گے۔ کانفرنس 8 سے 11 جنوری کو جدہ کے سپرڈوم میں وزارت حج وعمرہ کی زیر نگرانی ہو گی۔ اس کا مقصد عازمین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔اس کے علاوہ عازمین کی مملکت آمد، ٹرانسپوٹیشن، رہائش، خوراک اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایس پی اے کا کہنا ہے کہ حج و عمرہ کانفرنس و نمائش میں مختلف ممالک کے حج مشنز کے علاوہ عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور کمپنوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں شرکا کی جانب سے عازمین حج کی مملکت آمد سے فریضہ حج کی ادائیگی اور واپسی تک کے تمام مراحل زیر بحث لائے جائیں گے۔ کانفرنس کا مقصد عازمین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اورسابقہ تجربات کی روشنی میں بہتر لائحہ عمل اورخدمات کو متعارف کرانا ہے۔ واضح رہے گزشتہ برس ہونے والی کانفرنس میں حج وعمرہ کے حوالے سے 200 معاہدوں پراتفاق کیا گیا تھا دوسری کانفرنس میں ایک لاکھ سے زائد زائرین شریک ہوئے تھے، جبکہ 360 سے زائد حکومتی اور نجی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہم نمائندے اوراعلی عہدیدار بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن