خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی 29 ویں برسی

آج پاکستان کی نامور اور مقبول ترین شاعرہ پروین شاکر (1952 تا 1994 ) کی انتیسویں برسی ہے ۔ آپکو 'خوشبو کی شاعرہ' بھی کہا جاتا ہے ۔ پروین شاکر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں ۔ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد سول سروس کا حصہ بنیں ۔ 1977 میں آپکا پہلا مجموعہ کلام 'خوشبو' شائع ہوا جس کی ادبی حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی ہوئی ۔ آپ کے دیگر شعری مجموعوں میں 'صد برگ' ، 'خود کلامی اور 'انکار' شامل ہیں ۔ پروین شاکر کے کلام کی کلیات 'ماہِ تمام' کے نام سے شائع ہوئیں جبکہ آپ کا آخری مجموعہ کلام 'کف آئینہ' آپکی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا ۔ پروین شاکر نے اردو شاعری کو ایک منفرد اور نیا لب و لہجہ عطا کیا ۔ حکومتِ پاکستان نے آپکو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا ۔ پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کی صبح اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں ۔ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں

ای پیپر دی نیشن