ملازمین کی موجیں عام تعطیل کی منظوری

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل عام تعطیل کی منظوری دیدی حکومت سندھ کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل یوم شہادت محترمہ بےنظیر بھٹو کے موقع پر تمام سرکاری اور نجی ادارے، لوکل کاؤنسلز اور صوبائی حکومت کے انتظامی دفاتر بند رہیں گے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق یوم شہادت محترمہ بینظیر بھٹو کی مناسبت سے کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔دوسری طرف نئے سال کی آمد پر دبئی کے بعد شارجہ میں بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، شارجہ نے امارات میں نئے سال کی تعطیل کی تصدیق کر دی ہے، جس کے مطابق چھٹی کا اطلاق امارات میں سرکاری محکموں اور اداروں پر ہوگا۔شارجہ کے محکمہ انسانی وسائل کے اعلان  کے مطابق یکم جنوری 2024 کو شارجہ کے تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے لیے نئے سال کی سرکاری چھٹی ہوگی۔ تاہم سرکاری اوقات کار منگل 2 جنوری 2024 سے دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن