فلائی دبئی کے طیاروں اور عملے کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ

Dec 26, 2023 | 23:45

ویب ڈیسک

عالمی سطح پر معروف ایئرلائن فلائی دبئی نے کاروباری نقطہ نگاہ کے پیش نظر اپنے طیاروں اور عملے کی تعداد میں غیرمعمولی کرلیا۔

دبئی کی ایئرلائن کے طیاروں کی مجموعی تعدا 84 تک جا پہنچی ہے جبکہ پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت ایئر لائن میں 5500 ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال عملے کی تعداد میں 19 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلائی دبئی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس 2023 کے اختتام تک ایئرلائن کے طیاروں اور اسٹاف کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

ایئر لائن کے بیڑے میں اس وقت 55 ’میکس 737 ‘ طیارے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ جدید طرز کے 29 طیارے 800 – 737 بھی مسافروں کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔

رواں برس فلائی دبئی کے بیڑے میں مزید 13 بوئنگ 737 میکس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سال کمپنی کے عملے میں 1000 ماہرین کا اضافہ ہونے کے بعد مجموعی طورپر ملازمین کی تعداد 5500 ہوگئی جو 2022 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

فضائی کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ 2008 میں قائم ہونے والی کمپنی اپنے صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرتی آرہی ہے جس کی وجہ سے تیزی سے اس کے کاروباری حجم میں اضافہ ہوا ہے۔

اس سال ہونے والے دبئی ایئرشو کے دوران کمپنی نے 30 بوئنگ 787 ڈریم لائنز کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے دبئی میں جہازوں کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں جدید طرز کے ہینگرز کے قیام کے لیے 190 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی کیا گیا ہے جو 2026 تک مکمل ہوجائیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال مسافروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہےـ گزشتہ برس کمپنی کی جانب سے 17 نئے سٹینشز کا افتتاح کیا گیا تھا۔

اس وقت فلائی دبئی کی پروازیں افریقا، وسطی ایشیا، جنوب مشرقی یورپ، جی سی سی ممالک، براعظم ہند، اورجنوب مشرقی ایشیا کے 122 اسٹینشز کے لیے مسافروں کو خدمات فراہم کررہی ہیں۔

غیث الغیث جو کہ فلائی دبئی کے سی ای او ہیں ان کا کہنا ہے اس سال یعنی 2023 ہمارے لیے غیرمعمولی رہا۔ ایئرلائن نے جو ترقی کی ہے یہ صارفین کے بھرپور اعتماد کی واضح دلیل ہے۔

مزیدخبریں