ورلڈ کپ کی دو فیورٹ ٹیموں بھارت اورانگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ آج بنگلورمیں کھیلا جائے گا۔

گروپ بی میں دونوں ملکوں نے ورلڈ کپ کی نسبتاً کمزور ٹیموں کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کر رکھا ہے لیکن اس میچ میں دونوں ٹیمیں دباؤ میں رہیں گی۔ بھارت کو ناصرف ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہے بلکہ اس کی ٹیم بھی انگلینڈ کے مقابلے میں کافی متوازن نظر آرہی ہے۔ بھارت کے لئے پریشانی کی بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ایک سو پچھہتررنز کی اننگزکھیلنے والے وریندرسہواگ کی فٹنس مشکوک ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو اپنی آخری ہوم سیریز میں چھ صفر سے زکست دی تھی جس کے بعد بھارت کو اس میچ کے لئے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں دو سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی انہوں نے میچ کو کافی ٹف قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن