وفاقی وزیر برائے امور کشمیر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق کام جاری ہے ۔

حمید نظامی ہال لاہورمیں \\\'ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کا حل\\\' کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ حکومت کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے خلاف کوئی حل قبول نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ سطح پر بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاسی دکان داری کو بند کر کے قومی مفاہمت اورسیاسی عمل کو جاری رکھنے میں ہے، پنجاب حکومت سے پیپلزپارٹی کے نکلنے کے بعد کوئی آسمان نہیں ٹوٹے گا اور نہ کوئی جنگ شروع ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو سوچنا چاہیے اگر عدالت نے یونییفکیشن گروپ کو نا اہل قراردے دیا تو پھر کیا ہوگا

ای پیپر دی نیشن