لاہورہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق اصغرعلی گِل چار ہزار ایک سو بہتر ووٹ لے کر بارکے صدرمنتخب

Feb 26, 2011 | 12:52

سفیر یاؤ جنگ
لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اصغرعلی گل کے اکتالیس سو بہتر ووٹ کے مقابلے میں رائے بشیراحمد نے چھبیس سو دس ووٹ حاصل کئے۔ میاں جہانگیرتین ہزارآٹھ سو پچاسی ووٹ کے ساتھ نائب صدرمنتخب ہوئے۔ حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان پیر کو الیکشن بورڈ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ اصغر گل کی کامیابی کے موقع پروکلاء نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جبکہ اس موقع پرآتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصغرگل کا کہنا تھا کہ پروفیشنل گروپ گرتی ہوئی دیوارنہیں مضبوط قلعہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عاصمہ جہانگیرسابق صدرپروزمشرف اور صدرآصف علی زرداری کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں تاہم وکلاء نے حق اورسچ کا فیصلہ کردیا ہے۔
مزیدخبریں