لیبیا میں فسادات کا سلسلہ جاری ہے زاویہ میں رات گئےہونے والی جھڑپوں میں مزید پچاس افراد ہلاک ہوگئے ہیں

لیبیا کے حالات روز بہ روز خراب ہوتے جارہے ہیں۔ کئی شہروں میں حکومت کی حامی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،مخالفین کو گولیوں کا نشانہ بنیایا جارہا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات بھر زاویہ میں معمر قذافی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کے دوران پچاس افراد ہلاک ہوئے۔بن غازی میں فورسز کے ہاتھوں مارے جا نے والے نوجوان کی تدفین میں حکومت کے خاتمے تک مظاہرے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ لیبیا میں بڑے پیمانے پر خون خرابے کے بعدغیر ملکیوں کے انخلاء کا آغاز ہوگیا ہے۔ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے خبر دار کیا ہے کہ حالیہ انتشار ملک میں خانہ جنگی کا سبب بن سکتا ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حلات یہی رہے تو غیر ملکی مداخلت کا امکان بڑھ جائے گا جس کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ادھربرطانیہ اور فرانس نے عارضی طور پر طرابلس میں اپنے سفارتخانے بند کرکے عملے کو واپس بلالیا ہے۔ برطانوی فوج کے دو طیارے ڈیڑھ سو شہریوں کو لے کر مالٹا پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ایئر انڈیا کی ایک پرواز تین سو بھارتی شہریوں کو لے کر نئی دہلی پہنچی ہے۔ تیونس اور مصر کے اڑتیس ہزار شہری سرحد پار کرکے تیونس پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن