بھارت کے شہر بنگلور میں دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں بھارت اورانگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ میچ سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی بیٹنگ جاری ہے آخری اطلاعات تک بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں ۔ بھارت کو نہ صرف ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے بلکہ اس کی ٹیم بھی انگلینڈ کے مقابلے میں کافی متوازن نظر آرہی ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو اپنی آخری ہوم سیریز میں چھ صفر سے شکست دی تھی جس کے بعد بھارت کو آج کے میچ کے لئے بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔