ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا کمپاؤنڈ گرانے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،اسی فیصدسے زائدعمارت منہدم کردی گئی ہے

ایبٹ آباد کےعلاقےبلال ٹاﺅن میں واقع اسامہ بن لادن کےکمپاﺅنڈ کو گرانےکا اسی فیصد سےزائد کام مکمل کرلیاگیاہے جبکہ علاقے کی ناکہ بند تاحال برقرار ہے اور پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے
بھی تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ رات کمپاؤنڈ گرانے سے قبل ایبٹ آباد جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی بھی ایک بڑی تعداد وہاں تعینات کر دی گئی تھی ۔ دو مئی دوہزار گیارہ کو اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بعد سے یہ کمپاﺅنڈ پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کی تحویل میں تھا۔

ای پیپر دی نیشن