حلقہ سےدو امیدواروں عظیم الدین لکھوی اور ملک رشید کےمابین کانٹے کے مقابلے اورگزشتہ رات کی ہنگامہ آرائی کے بعد انتخابی نتائج منسوخ کردیئے گئےہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرطاہر منصور خان کے مطابق اس حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کی لسٹوں کی ری چیکنگ ہوگی جس کے بعد حتمی نتائج کا اعلان آج ہی کردیا جائے گا۔واضح رہےکہ گزشتہ روزاس حلقے سے پہلے آزاد امیدوار عظیم الدین لکھوی کو کامیاب قراردیا گیا تاہم رات گئےان کے مد مقابل ملک رشيد کی کاميابی کا اعلان کرديا گیا جس پر دونوں گروپوں کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔دوسری جانب عظیم الدین لکھوی کےحامیوں کی جانب سے احتجاج کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔