خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی شیلنگ سےسات شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے چار ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

Feb 26, 2012 | 16:56

سفیر یاؤ جنگ
سکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کے علاقہ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کےٹھکانوں پرشیلنگ کی جس کےنتیجے میں سات شرپسند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کےچارٹھکانےبھی تباہ ہو گئے۔دوسری جانب علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
مزیدخبریں