بگرام ایئربیس پرقرآن پاک کی بےحرمتی کے معاملے پر افغان صدرحامد کرزئی نے ایک مرتبہ پھرعوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔

Feb 26, 2012 | 18:59

سفیر یاؤ جنگ
کابل میں گفتگو کرتے ہوئے حامد کرزئی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ افسوس ناک اورقابل مذمت ہے، امریکی صدر نے بھی واقعے پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا خلاف کارروائی ہوگی۔ حامدکرزئی نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کےلیے پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔ادھرامریکی صدرباراک اوباما نے افغانستان میں نیٹو فورسز کے کمانڈرجنرل جان ایلن کو ٹیلی فون کرکے قرآن پاک کی بے حرمتی پرافغانستان میں جاری تشدد کے حالیہ واقعات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اورصدر کرزئی کی جانب سے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل کو خوش آئند قراردیا ۔دوسری جانب امريکی وزيردفاع ليون پنيٹا نے افغان ہم منصب عبدالرحيم وردک کو ٹیلی فون کرکے پرتشدد واقعات میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت کو ناقابل قبول قرار دیا۔
مزیدخبریں