عطا آباد ہنزہ جھیل سے پانی کے اخراج کیلئے کل بارودی مواد استعمال ھو گا، قریبی آبادی کوبالائی مقامات پرمنتقل ہونےکے احکامات جاری۔

ایف ڈبلیواو ذرائع کےمطابق سپل وے پر دھماکوں کے نتیجے میں چالیس ہزار کیوسک پانی کے بیک وقت اخراج کا امکان ہے۔ادھر ہنزہ نگر اور گلگت انتظامیہ نے جھیل سے پانی کے اخراج کی صورت میں ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے دریائے ہنزہ اور دریائے گلگت کے نشیبی علاقوں میں بسنے والی آبادی کو علاقہ خالی کرکے بالائی مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چالیس ہزار کیوسک سے زائد پانی کے اخراج کی صورت میں ضلع دیامر،کوہستان سمیت دریائے سندھ کےکناروں پر آباد تمام افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنےکیلئےاقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن