محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا تاہم آج رات کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے۔آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیارت میں منفی سات، پاراچنارمنفی چھ، اسلام آباد دو ، لاہور پانچ، کراچی تیرہ اورپشاورمیں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن