حکمران بلوچستان کےمسائل کےحل کے لئےاگر سنجیدہ اقدامات کر یں تو بلوچستان کی قیادت حکومت سے بات چیت کے لئے تیار ہو جائے گی. لیاقت بلوچ

Feb 26, 2012 | 22:47

سفیر یاؤ جنگ
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے لیاقت بلوچ نےکہاکہ بلوچستان کے مسئلےپرغورکےلئےپاکستان دفاع کو نسل کے زیراہتمام پیر کو قومی تحفظ کونسل کانفرنس ہو گی جس میں شر کت کے لئے بلوچستان کی تمام جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نا اہلی اور صوبے میں فوجی کاروائیوں کی وجہ سے بلوچستان کے حالات نو ریٹرن کی طر ف بڑھ گئےہیں۔ صوبے میں عملاً ایف سی اور خفیہ اداروں کی حکمرانی ہے۔ صوبائی وزراءوسائل کو لوٹ رہے ہیں جبکہ بعض وفاقی وزراءکے بیانات جلتی پر تیل کاکام کر رہے ہیں ۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ صوبے کے جوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں ہنر مند بنایا جائے ، صوبے کے ساتھ آمرانہ روش کا خاتمہ ، سیاسی کارکنا ن کی رہائی ، لاپتہ افراد کی بازیابی اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کا سلسلہ اب بند ہو نا چاہیے
مزیدخبریں