افغانستان: ”اوباما کی معافی قرآن پاک کی بیحرمتی پر نہیں، امریکی فوجیوںکی جان بچانے کےلئے تھی“

Feb 26, 2012

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن(آن لائن)وائٹ ہاو¿س نے افغانستان میں ایک مشکل صورتِ حال سے دوچار ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اتحادی افواج کے ایک اڈے پر قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر صدر اوباما کی جانب سے کی گئی معذرت کا دفاع کیا ہے جبکہ امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ افغان فورسز کو سکیورٹی ذمہ داریوں کی بلارکاوٹ اور مستحکم منتقلی ضروری ہے تاکہ امریکہ افغان حکومت کو مستقبل میں ا±س کے استحکام اور سرحدوں کی موثر حفاظت یقینی بنانے کے لیے مدد فراہم کرتا رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں کو دی جانے والی پریس بریفنگ میںیہ معاملہ موضوعِ بحث رہا۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں قرآن پاک جلائے جانے کے معاملے پر صدراوباما نے معافی محض امریکی فوجیوں کے تحفظ کیلئے مانگی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما نے امریکی فوجیوں کے تحفظ اور بہبود کیلئے معافی مناسب سمجھی۔ واضح رہے کہ اوباما کے اس بیان پر ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں نے تنقید کی تھی۔
مزیدخبریں