واشنگٹن(نمائندہ خصوصی+ آن لائن) افغانستان میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے امریکہ بھیجے گئے ایک خفیہ مراسلہ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ کی خفیہ پناہ گاہوں کے باعث افغانستان میں امریکی حکمت عملی ناکام ہورہی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروکر نے کہا کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے باعث امریکہ کی طالبان کیخلاف برسوں کی کوششیں ناکام ہورہی ہے۔ اخبار کے مطابق مراسلہ کو خفیہ رکھنے کیلئے کروکر نے اسے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بجائے سی آئی اے پینل کے ذریعے امریکہ بھجوایا۔ امریکی سفیر کے مراسلہ کے حوالے سے بعض امریکی عہدیداروں کاکہنا ہے کہ پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے زیادہ دباﺅ ڈالنے کی ضرورت ہے۔
کروکر