مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی حکومت نے تمام وزرائ، سرکاری اداروں کے سربراہوں ور اعلیٰ حکومتی شخصیات کو ہدایات کردی ہیں کہ وہ اپنے بیرون ملک دوروں کو کم کریں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بعض وزراءکے غیرملکی دوروں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی شخصیات ایسے دورے بھی کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں ہوتی اور انکا ملک کو فائدہ نہیں، نیز ایسے بیرون ملک سفر بھی کئے جاتے ہیں جن میں نائبین کو بھیجا جاسکتا ہے۔ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وزراءاداروں کے سربراہان اور حکومتی شخصیات صرف ان دوروں پر ہی بیرون ملک جائیں جہاں انکا جانا انتہائی ضروری اور ملک کیلئے فائدہ مند ہو۔ علاوہ ازیں معمول کے دوروں اور بیرون ملک سفر کیلئے اپنے نائبین یا نمائندگان کو روانہ کریں۔ وزراءسرکاری اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کے مسلسل سفر کی وجہ سے سعودی کابینہ کے اجلاس میں انکی غیرحاضری ہوتی ہے نیز کام متاثر ہوتا ہے۔
سعودی حکومت کی وزراءسمیت دیگر حکام کو غیرملکی دورے کم کرنے کی ہدایت
Feb 26, 2013