حیدر آباد دھماکہ، فی الحال کسی پر انگلی نہیں اٹھا سکتے: بھارتی وزیر اعظم

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے دہشت گردی کو علاقائی و عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ سرحد‘ وہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے تمام مذاہب و مکاتب فکر کو نشانہ بناتے ہیں‘ ہمیں کچھ عرصے سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کا سامنا ہے۔ حیدرآباد دھماکوں کی تحقیقات نازک دور میں داخل ہوگئی ہیں‘ قبل از وقت کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جاسکتی۔ بھارتی وزیر داخلہ سوشل کمارشنڈے نے حیدر آباد بم دھماکوں کو افضل گورو اور اجمل قصاب کی پھانسی کا رد عمل قرار دےا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی اور پارلیمنٹ کے حملوں کے دو ملزمان کو پھانسی دیئے جانے کے بعد اس کا رد عمل غیر یقیین نہیں تھا بلکہ ایسی خفیہ اطلاعات موصول تھیں کہ ری ایکشن ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...