کراچی (پ ر) پیر پگارا سے پیر کو پاکستان مسلم لیگ مینارٹی ونگ سندھ کے صدر اور سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر شنکر لال نے ملاقات کی اور مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی، امتیاز احمد شیخ، فریداللہ جمالی اور میر منصب خان جکھرانی بھی موجود تھے۔ دریں اثناءمسلم لیگ فنکشنل ہاﺅس میں عائشہ، مائرہ، سیما نادیہ، روبینہ، سعیدہ، ماریہ، شازیہ راجدہ اور انعم نے مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل امتیاز احمد شیخ سے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا۔