کراچی (اے پی اے) 65 سال میں پہلی بار پاکستان کو عالمی تجارتی تنظیم کی جنرل کونسل میں اہم عہدہ مل گیا۔ ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے سفیر شاہد بشیر کو تنظیم کی جنرل کونسل کے متنازعہ معاملات سلجھانے والی ٹیم کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ شاہد بشیر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ان کا تقرر تنظیم کے 158ممالک کی اتفاق رائے سے کیا گیا۔