اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر احمد مختار اور سیکرٹری پانی و بجلی نے شرکت نہیں کی۔ انکی عدم شرکت پر ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ملک میں بجلی کے موجودہ بحران پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سےنیٹر ہمایوں مندوخیل نے کہا وینا ملک کو بلائیں تو سب کی حاضری پوری ہوگی۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی و بجلی ارشد مرزا نے اجلاس میں بتایا کہ کے ای ایس سی سے بجلی کی خریداری کے معاہدے میں گھپلے ہوئے۔