الیکشن کمشن ڈگریوں کی تصدیق کیلئے مناسب طریقہ اختیار کرے: فاروق نائیک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قانون فاروق نائیک کی زیرصدارت الیکشن کمشن سے بات چیت کے لئے کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ قومی اسمبلی کی کمیٹی اور الیکشن کمشن حکام کی ملاقات جمعہ کو ہو گی۔ فاروق نائیک کا کہنا ہے الیکشن کمشن کے ساتھ صرف ڈگریوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ الیکشن کمشن ڈگریوں کی تصدیق کے لئے مناسب طریقہ اختیار کرے۔ فاروق نائیک نے کہا نئے کاغذات نامزدگی سے متعلق الیکشن کمشن کا مسودہ وزارت قانون کو مل گیا۔ کاغذات نامزدگی کے مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومت کو مسودے میں ترامیم کا اختیار ہے۔ مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد صدر کو منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن