قائداعظم ٹرافی : سیالکوٹ 229 پر آﺅٹ‘ کراچی بلیوز کے دو وکٹوں پر 89 رنز


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ مرحلے کے فائنل میچ کے دوسرے روز قذافی سٹیڈیم میں سیالکوٹ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں229 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی، ٹیسٹ کر کٹر محمد ایوب 72، بلاول بھٹی 34 اور علی خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کر اچی بلیوز کی طرف سے انورعلی نے چار، طارق ہارون اور اعظم حسین نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہو نے تک کر اچی بلیوز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا لئے تھے۔ فخر زمان 34 اور خرم منظور 23 ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیالکوٹ کی طرف سے بلاول بھٹی اور علی خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ملتان سٹیڈیم میں جاری باٹم سکس کے دوسرے روز بہاولپور کی ٹیم فیصل آباد کی پہلی اننگز کے سکور 273 رنز کے جواب میں 279 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ بلال خلجی 131، فیصل مبشر 33، ریحان رفیق 27 اور انصر جاوید 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فیصل آباد کی طرف سے سمیع اللہ نیازی نے پانچ جبکہ نوجوان فاسٹ باﺅلر بلال بٹ نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہو نے تک فیصل آباد نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 12رنز بنائے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...