لاہور (خصوصی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راج گڑھ لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے جامعہ نظامےہ رضوےہ اندرون لوہاری گےٹ‘ گورنمنٹ ہائر سےکنڈری سکول راوی روڈ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوتر ملز جی ٹی روڈ‘ گورنمنٹ اےلمنٹری سکول سوتر ملز جی ٹی روڈ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سوامی نگر‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول احاطہ تھانےداراں وسن پورہ‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول صفانوالہ چوک‘ گورنمنٹ کمےونٹی ہائی سکول مزنگ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہورسے مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1034 تھی۔