لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے قومی مفاد پر مبنی جرات مندانہ فیصلوں بشمول پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ اور گوادر پورٹ کی عظیم ہمسایہ ملک چین کو حوالگی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی آج بعد دوپہر ایک بجے پنجاب اسمبلی کے لان میں جشن منائیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان نے بین الاقوامی دبا¶ کو مسترد کرتے ہوئے ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کئے جو پاکستان کی سلامتی اور معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔