نگران حکومت کیلئے مشاورت مکمل وزیراعظم سے نہ ملنے کی بات نہیں کی: نثار

لاہور (آئی اےن پی) قومی اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے نگران حکو مت کےلئے وزےراعظم راجہ پروےز اشرف سے مشاورت نہ کرنے کی باتوں کی تردےد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحلےل ہونے کے بعد آئےن اور قانون کے مطابق ان سے نگران حکو مت کےلئے مشاورت کی جائےگی۔ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کے بعد مشتر کہ پرےس کانفرنس کے دوران چودھری نثار علی خان نے کہا کہ مےں نے کبھی نگران حکو مت کےلئے وزےراعظم سے مشاورت نہ کر نے کی بات نہےں کی۔ نگران حکو مت کےلئے مشاورتی عمل کا طرےقہ کار آئےن مےں درج ہو چکا ہے جسکے تحت مشاورت کی جائےگی اور اپوزےشن جماعتوں سے ہماری مشاورت تقرےباً مکمل ہو چکی ہے ۔ مسلم لےگ (ن) کے چےئرمےن راجہ ظفر الحق نے کہا کہ نگران وزےراعظم کےلئے حکومت اور اپوزےشن مےں اتفاق کی قوی امےد ہے ‘ بروقت اور شفاف انتخابات ناگزےر ہےں، مسلم لیگ (ن) انتخابات کی راہ مےں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہےں کرےگی۔ مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان مےں پہلی مر تبہ اےسا ہوا کہ حکو مت اور اپوزےشن نے مشتر کہ طور پر اےسا الےکشن کمشن تشکےل دےا، جس پر سب کا مکمل اعتماد ہے۔ آج کل ہونےوالی باتےں اپنی جگہ لےکن مجھے اس بات کی قومی امےدہے نگران حکو مت پر آئےن اور قانون کے مطابق اتفاق ہو جائےگا۔ موجودہ حکو مت ملکی نظام کو چلانے اور دہشت گردی سمےت دےگر مسائل کے حل مےں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور آئندہ انتخابات مےں پےپلزپارٹی اور انکے اتحادےوں کو شکست کا سامنا کر نا پڑےگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...