لاہور (لیڈی رپورٹر) کنیئرڈ کالج برائے خواتین میںصدسالہ تقریبات کے حوالے سے پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ کی زیرنگرانی تقریب میںکنیئرڈ کالج کے بورڈآف گورنرز کے وائس چیئرمین ایرک میسی، پرنسپل ڈاکٹررخسانہ ڈیوڈ، ثریا انور، وائس پرنسپل ڈاکٹر نگہت خان، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صبیحہ منصور، ساجدہ ونڈل، شیبا عالم، نوشین حنیف ودیگر نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چیئرمین ایرک میسی نے کہا کہ کنیئرڈ کالج ملک میں خواتین کی تعلیم کا بہترین ادارہ ہے اور اسے اس سطح تک پہنچانے میں اس کے فیکلٹی ممبران اور پرنسپلز کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔ انہوں کالج کی سابق پرنسپل ڈاکٹر میرا فیلبوس کو ”گرینڈ مدر آف کنیئرڈ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 35 برس تک کالج کی پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں ۔