سانحہ علمدار کی فورنزک رپورٹ مل گئی‘ کوئٹہ میں سکیورٹی کیلئے جامع پلان تیار

کوئٹہ (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی سکیورٹی کیلئے پولیس‘ ایف سی اور سدرن کمانڈ نے مل کر ایک جامع پلان ترتیب دے دیا‘ انٹیلی جنس شیئرنگ کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔ ٹی وی انٹرویو میں اکبر حسین درانی نے کہا کہ سانحہ علمدار روڈ کی فورنزک رپورٹ سے اہم شواہد ملے ہیں۔ انہوں نے کہا گرفتار افراد کی نشاندہی پر دھماکے میں استعمال ہونے والا کیمیکل فروخت کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں جو جلد منظر عام پر آ جائیں گی۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا یہ تاثر غلط ہے ہماری انٹیلی جنس معلومات میں کمی ہے‘ ہم نے 10 میں سے بڑی وارداتوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر ناکام بنایا ہے۔ علمدار روڈ اور ہزارہ ٹا¶ن کی سکیورٹی کیلئے ہزارہ کمیونٹی کے 50‘ 50 رضاکار نوجوانوں پر مشتمل فورس بنائی جا رہی ہے جو پولیس اور ایف سی کے ساتھ مل کر سکیورٹی کا کام کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا پولیس کے 300 اہلکاروں پر مشتمل سپیشل یونٹ بھی جلد کام شروع کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...