خیبر پی کے کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل نے وزارت اور اے این پی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل نے وزارت اور اے این پی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرک سے تعلق رکھنے والے میاں نثار گل کے استعفے کی تصدیق اے این پی کے ذرائع نے کر دی ہے۔ میاں نثار گل نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور بعد میں اے این پی میں شامل ہو گئے تھے۔ میاں نثار گل کی رکن اسمبلی کی نشست ختم نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیتا تھا۔ 

ای پیپر دی نیشن