گوجرانوالہ: برطانیہ سے ماسٹر ڈگری لینے والا نوجوان ملازمت نہ ملنے پر چنے بیچنے لگا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) برطانیہ سے ما سٹر ڈگری حاصل کرنے والا نوجوان ملازمت کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ”بھنے ہو ئے چنے“ فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا۔ تفصےلات کے مطابق خےبر پی کے کا محنت کش اسد علی شاہ جو کہ 2009 میں انگلینڈ کی نا ٹنگم یونیورسٹی سے ماسٹر میڈیکل مائیکرو بیالوجی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان پہنچا اور سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے اس نے سو سے زائد سیٹوں پر درخواستیں دیں لیکن سفارش اور رشوت کیلئے پیسے نہ ہونے پر اسے کسی بھی جگہ ملازمت نہ مل سکی جس پر اسد علی شاہ مایوس ہو کر گذشتہ ہفتے اپنے دوست کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچا اور یہاں پر اس نے بھنے ہو ئے چنے کی ریڑھی بنالی ہے جس پر اس نے اپنی ڈگریاں ،تصاویر سجا رکھی ہیں اس حوالے سے اسد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر نے کے بعد اس لئے پاکستان آیا تھا کہ سرکاری ملازمت کر کے ملک کی خدمت کر سکوں اس نے 100 سے زائد جگہوں پر ملازمت کیلئے درخواست دی لیکن اس کی کہیں بھی شنوائی نہ ہوئی کیونکہ نہ ہی اس کے پاس رشوت دینے کیلئے پیسے تھے اور نہ ہی سفارش تھی اسد علی کا مزےد کہنا تھا کہ جعلی ڈگری والے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں لیکن اصل ڈگری ہو لڈر چنے فروخت کر نے پر مجبور ہیں اس لئے اگر اسے ملازمت نہ ملی تو وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے با ہر چنے فروخت کر ے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...