خیبر ایجنسی: ایف سی قلعہ میں دھماکہ‘ 7 کمرے تباہ‘ جھڑپیں‘ بمباری‘ 4 اہلکار‘ 11 شدت پسند جاں بحق

باڑا (آئی این پی +نوائے وقت نیوز) خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا میں ایف سی قلعے کے اندر دھماکے اور شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، پانچ سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ 11 شدت پسند بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق باڑا میں واقع ایف سی قلعہ میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز میلوں دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے سے قلعے کے 7 کمرے تباہ ہو گئے جبکہ 2 اہلکار جاں بحق اور پانچ سے زائدزخمی ہو گئے تاہم نجی ٹی وی کے مطابق شدت پسندوں سے برآمد کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود ایف سی قلعے کے اندر رکھا گیا تھا اور دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔ دوسری جانب تحصیل باڑہ کے علاقہ منڈی کس میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ شدت پسند بھی مارے گئے، سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا تیراہ میں پاکستانی جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں کئی شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بمباری سے شدت پسندوں کے تینوں ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا بمباری میں پانچ شدت پسند جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوئے جبکہ ہنگو میں ایک گھر پردستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...