آسکرایوارڈ تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنا فنکاروں کیلئے خوشی کا باعث ہوتا ہے لیکن اسامہ بن لادن پربننے والی فلم زیروڈارک تھرٹی کے لئے ایوارڈ نہ ملنا اچھا ثابت ہوا۔ امریکی سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی نے فلم کے خلاف ہونے والی تحقیقات ختم کردی ہیں۔ اس سے پہلے زیروڈارک تھرٹی کے فلم سازوں کے خلاف الزامات تھے کہ ان کے رابطے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ساتھ ہیں۔ سینٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اب فلم ڈائریکٹرکیتھرین بیگلواوراسکرین رائٹرمارک باول کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا۔
اسامہ بن لادن پر بننے والی تنازعات کا شکارفلم زیرو ڈارک تھرٹی کے لئے کوئی آسکرایوارڈ نہ ملنا خوش قسمتی ثابت ہوا۔ انٹیلیجنس کمیٹی نے فلم کے خلاف جاری تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
Feb 26, 2013 | 11:54