ایران مخالف فلم آرگو کو بہترین مووی کا آسکر ایوارڈ ملنے پر ایرانی حکومت نے تنقید کی جبکہ امریکا نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فلم آرگو کی کہانی انیس سو اناسی میں تہران میں چھ امریکی سفارت کاروں کو یرغمال بنانے کے واقعہ پرمبنی ہے۔ آرگو کیلئے آسکرایوارڈ کا اعلان امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وڈیو لنک پر کیا۔ ایرانی وزیر ثقافت محمد حسینی کا کہنا ہے کہ فلم آرگو کی کوئی فنکارانہ قدر و قیمت نہیں ہے، اس فلم کو بھاری سرمایہ کاری اور اشتہاری مہم کے ذریعے آسکر ایوارڈ دلایا گیا تاکہ دنیا بھر میں اِسے اور زیادہ توجہ حاصل ہوسکے۔ ادھر واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے قائم مقام نائب ترجمان نے کہا ہے کہ آرگو کو بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ملنے پر امریکا کو خوشی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس فلم کی تیاری میں امریکی حکومت نے کسی حد تک تعاون کیا ہے۔
نوبل انعام کے بعد فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرزبھی متنازع اور سیاست زدہ ہوگئے
Feb 26, 2013 | 12:05