چین میں تیل کی پائپ لائن میں لیکج کے باعث پانی کا ذخیرہ آلودہ ہوگیا. جس کی وجہ سے ساٹھ ہزار افراد کوپینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مشرقی چینی صوبے جیانگ ژی میں پانی سے گذرنے والی پٹرولیم کی پائپ لائن میں لیکج ہوگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیکج کی وجہ تیل چوری ہے تاہم حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پائپ لائن سے تیل کی ترسیل بند کردی اور اسے مرمت کردیا، اس واقعے کے بعد علاقے میں ساٹھ ہزار لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ٹینکر بھجوائے جارہے ہیں جبکہ آلودہ پانی کو صاف کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن