شکار پورمیں درگاہ غازی غلام شاہ پر بم حملے میں تین افراد جاں بحق اور گدی نشین سید حاجن شاہ سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے،، واقعہ کے خلاف شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کی کال پر سندھ کے کئی شہروں میں سوگ منایا جارہا ہے. شکارپور میں مینا بازار،ڈک بازار اور شاہی بازار سمیت بڑے کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے. ہڑتال کی وجہ سے سکولوں اور دفاتر میں حاضری بھی کم رہی۔ شہر میں مختلف مقامات پرمشتعل افراد نے زبردستی دکانیں بند کرادیں اور ٹائر جلا کر روڈز بلاک کردیں. سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے. حیدرآباد کے علاقوں قاسم آباد اور حسین آباد میں مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی اور ٹائر جلائے۔ لاڑکانہ میں بھی صورت حال کشیدہ ہوگئی. جس کے بعد رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔