اتوارکی شب ہونے والے بجلی کے بدترین بریک ڈاؤن کے بعد اب زندگی معمول پرآنا شروع ہوگئی ہے، وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق حبکوپاورسٹیشن میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کوبھی دورکرلیا گیا ہے جس کے بعد نظام میں سات ہزارمیگاواٹ بجلی آچکی ہے۔ ذرائع وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی کل طلب نو ہزار پانچ سومیگاواٹ اورپیداوارسات ہزارمیگاواٹ ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال دوہزارپانچ سومیگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کا نظام مکمل طورپردرست ہونے کے بعد ملک بھرمیں اب معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اورکہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔