ریاض فتیانہ نے مسلم لیگ ق کوبائے بائے کہہ دیا. کہتے ہیں کہ کسی بھی پارٹی میں جانے کا فیصلہ آئندہ دوہفتوں تک کروں گا.

مسلم لیگ ق کے سابق رہنما ریاض فتیانہ نے وقت نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے چکے ہیں، پارٹی کودس سال دئیے لیکن کارکردگی سے مطمئین نہیں ہوا، جس کے باعث پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض فتیانہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی یا پھرآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ آئندہ دوہفتوں تک کرلوں گا۔ واضح رہے کہ ریاض فتیانہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پرحلقہ این اے چورانوے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن