لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزاراے کے ڈوگرنے موقف اختیارکیا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں کو تحریری، نفسیاتی امتحان اورانٹرویوزکے بغیرعہدوں پرتعینات کیا جانا میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی خالی آسامیوں کومشہترنہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اہل امیدواروں کومقابلے میں آنے کا موقع نہیں ملتا اوران میں بد دلی پھیلتی ہے۔ اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر اعتراض عائد کرتےہوئے اسے ناقابل سماعت قراردیا ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جس پرعدالت نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کوتحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے عہدوں پر تعینات کرنے کے لئے درخواست پرعائد اعتراض ختم کردیا اورکیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
لاہورہائیکورٹ نے تحریری امتحان اورانٹرویوکے ذریعے ججوں کی تعیناتی کے متعلق درخواست پرعائداعتراض ختم کردیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ تک ملتوی کردی
Feb 26, 2013 | 17:25